Nadir Shah نادر شاہ

 950

Category: Tag: Brand:

Description

نادر شاہ
لکڑہارے سے ایک طاقتور بادشاہ بننے تک
نادر شاہ ایک چرواہے کے گھر پیدا ہوا، عملی زندگی کا آغاز لکڑہارے کے طور پر کیا۔۔۔ لیکن صرف تیس سال کے عرصے میں وہ ایران کے تخت تک پہنچ گیا۔ اس نے ایران کے بکھرتے ہوئے شیرازے کو یکجا کیا اور اسے ایک طاقتور سلطنت میں تبدیل کردیا۔ نادر شاہ نہ ہوتا تو ایران کے علاقوں پر افغانیوں، روسیوں اورترکوں کا قبضہ اس کے وجودکو صفحہ ہستی سے مٹادیتا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نادر شاہ مغل سلطنت کو کمزور نہ کرتا تو ایسٹ انڈیا کمپنی کو برصغیر میں حکومت بنانے کا موقع نہ ملتا۔ اپنی بے مثال فتوحات کے باوجود نادر شاہ ایک منفی کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ نادر شاہی کی اصطلاح اس کی ایک مثال ہے۔دہلی میں قتل عام کرنا، تخت طاؤس اورسارے خزانے کو لوٹ کر لے جانا بھی نادر شاہ کا سیاہ کارنامہ تھا۔

انتہائی مناسب قیمت، بہترین کاغذ، عمدہ جلد، دیدہ زیب طباعت۔ کتاب کی طباعت، جلد، صفحات میں کوئی خرابی ہو تو ادارہ کتاب تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے۔بہترین آفٹر سیل سروس ہماری اولین ترجیح ہے۔
406 صفحات، قیمت 950 روپے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.